hookup Birmingham hookup Mount Ephraim dknight magicbox ii bluetooth hookup gay vegas hookup hookup Roosevelt New Jersey cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سر ویوین رچرڈز کی سالگرہ پر عظیم کھلاڑیوں کے پیغامات

ویسٹ انڈیز کے کرکٹ سپر اسٹار سر ویوین رچرڈز آج 70 برس کے ہوگئے، وہ 7 مارچ 1952 کو اینٹیگا میں پیدا ہوئے۔

ان کی سالگرہ کے موقع پر دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں سمیت ہزاروں لوگوں نے تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں کرکٹ کے سپراسٹارز کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا گیا۔

ڈیرن سیمی نے بھی سر ویوین رچرڈز کے لیے ایک خوب صورت پیغام ریکارڈ کرکے انہیں زندگی کی 70 بہاریں دیکھنے پر مبارک باد دی ہے۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا نے اپنے ویڈیو پیغام میں سر ویوین رچرڈ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی ہمیشہ خوشیوں سے بھری رہے آج کا دن آپ کے لیے بہت خاص ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق بولر مکھایا این تینی نے بھی سر ویوین رچرڈز کو اپنے خوب صورت الفاظ سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

اس کے علاوہ روی شاستری، ڈی جے براوو اور ارجنا رانا ٹنگا کی جانب سے ان کے لیے تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

سر ویوین رچرڈز نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 8540  جبکہ ون ڈے میچز میں 6721 رنز بنائے ہیں، جبکہ 1975 اور 79 کے ورلڈکپ میں بھی اپنی ٹیم کو جتوانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.