سری لنکا کی پارلیمنٹ آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی، وزیراعظم اور قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار مدمقابل ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق وکرما سنگھے کو حکمراں اتحاد کی حمایت حاصل ہے۔
وکرما سنگھے کو مئی میں معزول صدر گوتا بایا راجا پاکسے نے وزیراعظم مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں جاری شدید احتجاج کے بعد صدر راجا پاکسے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
راجا پاکسے کی مدت صدارت 2024 میں ختم ہونا تھی لیکن اب ان کی جگہ صدر کے فرائض کوئی اور شخصیت سر انجام دے گی۔
گزشتہ دنوں سری لنکا کے قانون سازوں نے ملک کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں پارلیمنٹ اسپیکر مہندا یاپا نے وعدہ کیا کہ ایک ہفتے کے اندر شفاف سیاسی عمل کے ذریعے نئے رہنما کا انتخاب کیا جائے گا۔
Comments are closed.