سری لنکن وکٹ کیپر بیٹسمین کوشال پریرا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا، جس کا نتیجہ آج موصول ہوا ہے۔
بورڈ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کوشال پریرا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق مثبت کورونا ٹیسٹ کے بعد پریرا کو آئسولیٹ کردیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.