سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سے سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہن نے بھائی کے لیے خصوصی بیان دے دیا۔
ملک عدنان کی بہن نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی ملک عدنان پر فخر ہے۔
بہن شمع سکندر نے کہا کہ بھائی کی کاوشوں کو سراہنے پر وزیراعظم عمران خان کے شُکرگزار ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے دوسروں کو بھی حوصلہ ملے گا۔
واضح رہے کہ پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بطور منیجر کام کرتے تھے جہاں 3 روز قبل سیکڑوں افراد نے انہیں توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کر کے قتل کرکے لاش جلا دی تھی۔
مشتعل ہجوم کے تشدد کے دوران ایک پاکستانی شہری ملک عدنان ان کو بچانے کی کوشش بھی کرتے رہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا، جب کہ پنجاب حکومت نے بھی انہیں انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.