سوشل میڈیا پر سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کے تابوت کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تابوت پر انگریزی زبان میں ’Head‘ لکھا ہوا ہے۔
یہ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیے جارہے ہیں کہ آخر تابوت پر ’Head‘ کیوں لکھا گیا؟
تابوت پر ’Head‘ لکھنے کی وجہ:
عام طور پر تابوت میں چہرے والا حصہ شیشے کا ہوتا ہے جس میں سے جسد خاکی کا چہرہ نظر آرہا ہوتا ہے لیکن سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کا تابوت مکمل طور پر لکڑی کا تیار کیا گیا۔
سری لنکن منیجر پریا نتھا کمارا کے تابوت پر ’Head‘ اسی لیے لکھا گیا اور ساتھ ہی تیر کا نشان بھی بنایا گیا جس سے اُن کے سر کے حصّے کی نشاندہی ہوسکے۔
پریا نتھا کمارا کا چہرہ مسخ اور جھلس چکا تھا اور وہ دیکھنے کے قابل نہیں رہا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی تھی۔
مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
Comments are closed.