سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے 3 کرکٹرز کی سزا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق گونا تھلاکا، کوشال مینڈس اور نیروشن ڈک ویلا کی سزا ختم کردی گئی ہے۔
سری لنکن بورڈ نے تینوں کرکٹرز پر جولائی میں بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزی پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔
ترجمان کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پلیئرز کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے پابندی اٹھالی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.