جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سری لنکن اوپنر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اپل تھرنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

 اپل تھرنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 15 سالہ کیرئیر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں ، کوشش ہے مکمل فٹ رہوں ، ریٹائرمنٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتا ہوں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں تھرنگا کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشہور قول ہے کہ ’ہر بہترین چیز کو ایک دن اختتام پزیر ہونا ہے ایسے ہی میرے کرکٹ کرئیر بھی اختتام پزیر ہوگیا ہے۔‘

کرکٹر نے اپنے پیغام میں تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

تھرنگا نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2017 میں پالی کیلے میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے صرف 12 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں سری لنکا کو اننگز اور 171رنز سے شکست ہوئی تھی۔

 36 سالہ سری لنکن کرکٹر تھرنگا نے 31 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 754 رنز، 235 ون ڈے میچز میں 6 ہزار 951 رنز اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 407 رنز بنائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.