جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

سری لنکا کی طرح پاکستان میں بھی روپیہ مستحکم ہونے کا قوی امکان

سری لنکا کی طرح پاکستان میں بھی روپیہ مستحکم ہونے کا قوی امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد سری لنکن روپیہ ڈالر کے مقابلے میں بتدریج 60 روپے بہتر ہوا ہے۔

معاہدے سے قبل 1 ڈالر 368 سری لنکن روپے کے برابر تھا، معاہدے کے بعد سری لنکن روپیہ بتدریج 300 روپے کی سطح تک آیا۔

بڑی عید پر بڑی عیدی کا تحفہ مل گی، پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے 3 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدرملک بوستان کے مطابق احتیاط سے چلے تو ڈالر 250 روپے سے نیچے جا سکتا ہے۔

ملک بوستان کا مزید کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز کی جانب سے روکا گیا ڈالر واپس آنے کا امکان ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدرکا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں بھی تیزی آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.