ایشیا کپ 2022ء کے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کو شکست دینے پر طالبان نے بھی افغان ٹیم کو مبارکباد دی۔
اس سلسلے میں ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں تحریر کیا کہ ’افغان کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف کامیابی مبارک ہو۔‘
اس پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ’افغان کھلاڑی سری لنکن کھلاڑیوں کو شکست دینے میں کامیاب رہے اور ملک کے لیے اعزاز حاصل کیا۔
ساتھ میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایونٹ میں مزید میچز کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کردیا۔
افغان بولرز کے سامنے سری لنکن کھلاڑی بے بسی کی تصویر بنے رہے اور 105 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئے۔
افغانستان ٹیم نے چھوٹا ہدف 11ویں اوور میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔
Comments are closed.