جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

سری لنکا کیخلاف پاکستان کی کامیابی پر رمیز راجہ خوش

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

پاکستان نے سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

دو میچز میں دو فتوحات کے ساتھ قومی ٹیم کے کی کامیابی کا تناسب (پی سی ٹی) 100 فیصد ہے۔

اس فتح پر اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شاندار رہی۔

انہوں نے پاکستان کی فیلڈنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں مین آف دی سیریز پاکستان کی فیلڈنگ ہے۔

رمیز راجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیلڈرز کو اس سے بہتر کیچز کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.