پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، تربیتی کیمپ کا کل سے آغاز

دورہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان کی سینئر اور سری لنکا میں ہی ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کےلیے شاہینز کی ٹیموں کے تربیتی کیمپ کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ 

سینئر ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، جبکہ شاہینز لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلیے 8 جولائی کو میزبان ملک روانہ ہوگی جس کی آخری تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کا کیمپ کل سے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگا۔ کھلاڑی صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک ٹریننگ کریں گے۔

دوسری جانب سری لنکا میں ہی 14 جولائی سے شروع ہونے والے اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کےلیے پاکستان شاہینز کی ٹیم بھی کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

شاہینز کی ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ پر سیشنز منعقد کرے گی۔ اس ٹیم کی قیادت نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے ہاتھوں میں ہے، ٹیم 11 جولائی کو سری لنکا جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.