ٹی20 ورلڈ کپ کے 12ویں اور آخری کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 10 اوورز میں 44 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا کے خلاف نیدرلینڈز ٹی20 میچز میں دوسری بار انتہائی کم اسکور پرڈھیر ہوئی ہے۔
نیدرلینڈز کے کولن اکریمن کے سوا کوئی کھلاڑی دہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا، وہ 11رنز کے ساتھ اننگز کے ٹاپ اسکورر رہے۔
سری لنکا کی طرف سے لاہیرو کمارا اور ہراسنگا ڈی سلو نے 3،3، مہیش نے 2 اور چمیرا نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نیدرلینڈز کا 44 رنز کا یہ اسکور ورلڈ کپ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے جبکہ اس سے قبل یہ ٹیم 39 رنز پر بھی آوٹ ہوچکی ہے۔
نیدرلینڈز آج کے 44 رنز سے قبل سری لنکا ہی کے خلاف ورلڈ کپ 2014ء میں 39 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
اس سے قبل سری لنکا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں فتح یا شکست سے سری لنکا کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جو پہلے ہی سپر 12 کا حصہ بن چکی ہے۔
سری لنکا نے کوالیفائر کے 3 میچز میں دو میں فتح حاصل کرکے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آج گروپ اے سے دوسری ٹیم نمیبیا بھی سپر 12 حصہ بن گئی۔
سری لنکن ٹیم 20 اکتوبر کو آئرلینڈ کو ہرا کر پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔
نیدرلینڈز اس مرحلے میں نمیبیا اور آئرلینڈ سے اپنے میچز میں شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔
Comments are closed.