آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک اہم میچ کھیلا جائے گا، گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈ اور سری لنکا سڈنی میں مدمقابل ہوں گی۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو اس میچ میں لازماً فتح حاصل کرنی ہوگی، سری لنکا کی ٹیم آخری چار ٹیموں میں پہنچنے کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔
گروپ اے میں انگلینڈ اور سری لنکا کا یہ میچ سڈنی میں پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے کھیلا جائے گا۔
یہ مقابلہ انگلینڈ کیلئے اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس میں فتح اُس کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتی ہے، اس وقت انگلینڈ کے چار میچوں کے بعد پانچ پوائنٹس ہیں۔
انگلینڈ اگر سری لنکا کو آج ہرانے میں کامیاب ہوگیا تو اس گروپ میں اُس کے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ پوائنٹس کی تعداد 7 ہوجائے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے، آسٹریلوی ٹیم البتہ رن ریٹ میں انگلینڈ سے پیچھے ہے اگر انگلش ٹیم کو فتح مل گئی تو وہ سیمی فائنل میں جاسکتی ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے چار میچوں کے بعد صرف چار پوائنٹس ہیں، جیتنے پر اُن کے پوائنٹس کی تعدا د 6 ہوجائے گی جو کہ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ناکافی ہوں گے لیکن ایسی صورت میں آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
Comments are closed.