مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایونٹ میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم نے 3 میچز کھیلے اور اس نے تینوں میں کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم بھی اتنے ہی میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک فتح نصیب ہوئی جبکہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم یہ میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ شکست کی صورت میں سری لنکا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم رہ جائیں گے۔
Comments are closed.