بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکا: پاکستانی ٹیم کی اہلِ وطن کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

سری لنکا کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کولمبو میں عید کی نماز ادا کی، ایک دوسرے کو مبارکباد دی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے عید کے پیغام میں اپنی اور ٹیم کی جانب سے اہلِ وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے کہ یہ خاص دن سب کا اچھا گزر رہا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کولمبو میں موجود ہے، اس دوران عید الاضحیٰ کا دن بھی آ پہنچا۔

قومی کرکٹرز نے نمازِ عید ادا کی، اس دوران موقع کو غنیمت جانتے ہوئے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سرفراز احمد، امام الحق، اظہر علی، فہیم اشرف اور حسن علی نے فوٹو سیشن بھی کروایا۔

تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ٹریننگ پر جانے سے پہلے ایک دوسرے سے گرم جوشی سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اپنے عید کے پیغامات میں اہل وطن اور مسلم اُمہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ دن ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے کہ آپ سب لوگ قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.