ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

سری لنکا وائٹ واش، پاکستان نے دو سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت لی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میچ میں ایک اننگ اور 222 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں ہوم ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2021 کے بعد پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ 

پاکستان نے آخری مرتبہ بنگلادیش کو نومبر 2021 میں 0-2 سے ہرایا تھا۔  

میچ کے چوتھے روز پاکستانی اسپنر نعمان علی نے سری لنکا کی 7 ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے جیت کی راہیں ہموار کیں جس کے بعد نسیم شاہ نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

نعمان علی نے 5 سری لنکن بیٹرز کو کیچ آؤٹ کرایا جبکہ ایک کھلاڑی کو انہوں نے بولڈ کیا اور ایک کھلاڑی کو اسٹمپ آؤٹ کروایا۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 69، دوسری 86، تیسری 99، چوتھی 109، پانچویں 131، چھٹی 141، ساتویں 177، آٹھویں 184، نویں اور دسویں وکٹ 188 رنز پر گری اور یوں یہ ٹیسٹ میچ چوتھے دن پاکستان کی بڑی جیت کے ساتھ ختم ہوگیا۔

پاکستان کی شاندار بولنگ کے باعث دوسری اننگز میں سری لنکا کے 5 بیٹرز ڈبل فیگر اسکور بھی نہ کرسکے جبکہ سب سے زیادہ  63 رنز انجیلو میتھیوز نے بنائے۔

ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر عبداللّٰہ شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سلمان علی آغا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ 

پاکستان کی اننگز 

اس سے قبل آج پاکستان نے دن کے آغاز پر کچھ ہی دیر بیٹنگ کرنے کے بعد سری لنکا پر 410 رنز کی برتری حاصل کرتے ہی اننگز ڈکلیئر کی۔

آج کے دن کا کھیل شروع کرنے والے آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

مجموعی طور پر پہلی اننگ میں پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، عبداللّٰہ شفیق نے 4 چھکے اور 19 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے۔

سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بابر اعظم کے کھیلے گئے ایک منفرد شاٹ نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

سعود شکیل 57، شان مسعود 51، بابر اعظم 39، سرفراز احمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.