سری لنکا نے کھیلوں کے مقابلے میں ایک دن میں 2 ایشین ٹائٹلز اپنے نام کرلیے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا کری چھٹی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ونندو ہسارانگا ڈی سلوا کی آل راؤنڈ کارکردگی، راجا پکسے کی شاندار اور جارحانہ اننگز اور مدھوشن کی عمدہ بولنگ کے سبب ٹائٹل سری لنکا کے نام ہوگیا۔
دوسری جانب سری لنکا کی وومین ٹیم نے سنگا پور میں ہونے والے ایشین نیٹ بال کا ٹائٹل میزبان ٹیم کو ہرانے کے بعد اپنے نام کرلیا۔
اس کے ساتھ ہی سری لنکا نے 2023 میں ہونے والے نیٹ بال ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے نے سری لنکن وومین نیٹ بال ٹیم کو ایشین ٹائٹل اپنے نام کرنے پر مبارک باد دی۔
جے وردنے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہمیں نیٹ بال کھلینے والی اپنی ٹیم پر فخر ہے، جنہوں نے ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، محنت جاری رکھیں۔
Comments are closed.