بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکا: مظاہرین کا نومنتخب صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سری لنکا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین نے نومنتخب صدر رانیل وکرماسنگھے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین کی جانب سے صدر وکرما سنگھے پر معزول صدر کے ساتھیوں کو تحفظ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت کولمبو میں ایوانِ صدر کے باہر موجود حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ پھینکے تھے۔

صدر وکرم سنگھے نے عنان اقتدار سنبھالتے ہی ایک غیر معمولی گزٹ جاری کرتے ہوئے مسلح افواج کو امن و امان قائم رکھنے کا حکم دیا۔

پولیس ترجمان نے 9 افراد کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے مظاہرین نے قصرِ صدارت کے باہر پڑاؤ ڈالا ہوا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ سابق صدر راجاپکسے سے مستعفی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.