عام طور پر مرنے والے شخص کی آخری رسومات میں اس کے اہلِ خانہ، قریبی رشتے دار اور دوستوں سمیت دیگر افراد شرکت کرتے ہیں تاہم سری لنکا میں ایک الگ ہی چیز دیکھنے کو ملی۔
بندر کی انسان سے محبت دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
انٹرنیٹ پر ایک شخص کی آخری رسومات کی ویڈیو اس لیے بہت وائرل ہو رہی ہے کیونکہ اس میں ایک بندر نے شرکت کی اور مرنے والے شخص سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو سری لنکا کی ہے جہاں مرنے والا شخص بندر کو روز کھانا کھلاتا تھا اور اس کا خیال رکھتا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آخری رسومات میں پہنچنے والا بندر مرنے والے شخص کو اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے چہرے پر پیار بھی کرتا ہے۔
اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔
Comments are closed.