سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں نئے چہروں کی شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں عمیر بن یوسف، محمد ہریرہ، عامر جمال ٹیم میں شمولیت کے امیدوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا سے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ایک سے دو روز میں ہوگا۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر حسن علی کی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق میر حمزہ اور زاہد محمود کی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا جبکہ وسیم جونیئر بھی سری لنکا کے خلاف سیریز کےلیے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا، یہ مختصر کیمپ جولائی کے پہلے ہفتے میں لگے گا۔
Comments are closed.