ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا، اعزازی قونصل جنرل

سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کہا ہے کہ سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔

لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں اعزازی قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت پر افسوس ہوا۔

کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئی۔

یاسین جوئیہ نے کہا کہ سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔ ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چڑیا گھر میں سوزی کے مر جانے کے بعد کوئی ہتھنی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.