سری لنکن کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں شاندار فتح حاصل کی۔
سری لنکا نے 177 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں مکمل کیا اور آئی سی سی کا ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
آخری تین اوورز میں سری لنکا کو جیت کے لیے 59 رنز درکار تھے، جو بظاہر ناممکن نظر آرہا تھا تاہم کپتان ڈاؤسن شاناکا اور کرونارتنے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بنالیے۔
آئی سی سی ٹی 20 کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی ٹیم نے آخری تین اوور میں 59 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔
آخری اوور میں لنکن شیروں کو 19 رنز کی ضرورت تھی، شاناکا نے دھواں دار بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کو فتح دلوادی۔
اس جیت کے ساتھ ہی ڈاؤسن شاناکا ٹی20 میچ کی دوسری اننگز کے اختتامی اوورز میں 50 رنز سے زائد بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
شاناکا 14ویں اوور میں 5 وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے صرف 25 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔
Comments are closed.