سری لنکا کو عالمی مالیاتی فنڈ سےبیل آؤٹ کی پہلی قسط موصول ہو گئی۔
سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ میں بتایا ہے کہ سری لنکا کو عالمی مالیاتی فنڈ سے بیل آؤٹ کی پہلی قسط مل گئی ہے۔جس سےسری لنکا کے لیے بہتر مالیاتی نظم و ضبط کا مرحلہ طے ہوگا۔
33 کروڑ ڈالر کی قسط آئی ایم ایف سے منظور شدہ تقریباً 3 ارب ڈالر بیل آوٹ پیکج کا حصہ ہے۔
آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ سے سری لنکا کو ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر قرض دہندگان کی جانب سے 3.75 ارب ڈالر کی اضافی مدد حاصل ہونے کی بھی توقع ہے۔
سری لنکن وزیرخزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سری لنکا قرضوں کی پائیداری کی بحالی کے لیے دو طرفہ اور نجی قرض دہندگان کے ساتھ تنظیم نو کی بات چیت میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔
Comments are closed.