بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی ناجائز تنسیخ کی سماعت کے دوران گواہی دینے والے کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سرینگر کے سینئر لیکچرار ظہور احمد بھٹ کو آرٹیکل 370 کے خلاف گواہی دینے پر جموں و کشمیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوکری سے برخاست کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں ظہور احمد بھٹ کے نام کے ساتھ مجرم بھی لکھ دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی چیف جسٹس نے مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
Comments are closed.