ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی نے مطالبہ کیا ہے کہ نوابشاہ کے قریب سرہاری ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
کراچی سے جاری بیان میں پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منظور رضی اور جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ نے سرہاری ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جدید دور میں آخر کب تک ہم عوام اور ملازمین کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ ہر سال اس طرح کے حادثات سیکڑوں قیمتی زندگیاں نگل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حادثے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بناکر رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور حادثات کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed.