سرگودھا میں گزشتہ روز وین میں سلنڈر کے دھماکے سے جاں بحق 7 افراد کو سپردِ خاک کردیا گیا۔
وین دھماکے کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں گاڑی میں آگ لگنے کے بعد مسافروں کو جان بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ متاثرہ وین میں غیر قانونی طور پر سلنڈر کا استعمال کیا گیا تھا۔
پولیس نے وین دھماکے کی ایف آئی ار میں وین کے مالک ٹرانسپورٹر اعجاز شاہ کو نام زد کردیا، جو پیپلز پارٹی کا مقامی عہدے دار ہے۔
Comments are closed.