پنجاب کے شہر سرگودھا میں شادی کی تقریب سے واپسی پر ڈکیتی کے بعد خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
سرگودھا میں شادی سے واپس گھر جانے والی تین خواتین سمیت 7 افراد کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، لوٹ مار کے بعد مسلح ڈاکو ایک خاتون کو ساتھ لے گئے اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ڈی پی او سمیت تفتیشی افسر اور لیڈی ایس ایچ او نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔
خاتون کو نواحی گاؤں سے سرگودھا منتقل کرکے آج میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
Comments are closed.