پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک ہفتہ قبل دوست کے ساتھ گئی لڑکی کی لاش مل گئی، لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے گرفتاری کے بعد لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق 3 ملزمان نے لڑکی کو قتل کے بعد لاش گڑھے میں چھپا دی تھی، ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کر فیصل آباد لے گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.