سرگودھا میں محنت کش پر بااثر افراد کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، متاثرہ شخص کے مطابق اس نے 2010 میں ملزمان سے زمین خریدی تھی اور زمین کی قیمت بڑھ جانے پر سابق مالک زمین واپس لینا چاہتا تھا۔
متاثری شخص نے مزید بتایا کہ اس کے انکار کرنے پر اس پر تشدد کیا گیا اور زمین پر قبضہ بھی کرلیا گیا ہے۔
دریں اثنا سرگودھا میں پولیس ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ تشدد کی وڈیو ایک سال پرانی ہے۔ متاثرہ شخص کی مدعیت میں 2 مقدمات درج کیے گئے تھے اور زمین کے تنازع کا ثالثی فیصلہ کیا گیا جسے ملزم اشرف نے تسلیم نہیں کیا تھا۔
ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ ڈی پی او نے ڈی ایس پی سلانوالی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed.