منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

سرگودھا: شوہر نے بھائی کیساتھ مل کر بیوی کو آگ لگا دی

سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو آگ لگا دی، دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تحصیل سلانوالی کے چک 126جنوبی میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان نے گھریلو جھگڑے پر خاتون کو آگ لگائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.