جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سرگودھا: بہن کی شادی سے ناخوش بھائیوں کی فائرنگ، دولہا جاں بحق

سرگودھا میں بہن کی شادی سے ناخوش بھائیوں نے گھر آئی بارات پر فائرنگ کردی۔

بھاگٹانوالہ میں دلہن کے بھائیوں کی بارات پر فائرنگ سے دولہا جاں بحق ہوگیا، باراتیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

پولیس حکام کے مطابق دلہن کے چار بھائی ہیں، 2 بھائی بہن کی شادی پر راضی نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق دلہن کے 2 بھائیوں نے نکاح کے دوران فائرنگ کردی، جس سے دولہا جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جنہیں جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.