غیر ملکی براڈ کاسٹ رائٹس ہولڈر کمپنی کو رقم کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے سرکاری ٹی وی پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کی نشریات معطلی کا شکار ہیں۔
پاکستان میں پاک۔آسٹریلیا سیریز کو نشر کرنے کے حقوق سرکاری ٹی وی کے پاس بھی ہیں لیکن وہ ان حقوق کےلیے بنیادی رائٹ ہولڈر کمپنی کو رقم بروقت ادا نہ کرسکا، جس کی وجہ سے سرکاری چینل پر سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق معاملہ تاحال حل طلب ہے حکام جلد از جلد رقم کی ادائیگی یقینی بنانے کےلیے کوشاں ہیں۔ رقم کی ادائیگی ہوتے ہی سڈنی ٹیسٹ کی نشریات بحال کردی جائیں گی۔
Comments are closed.