پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کو سرکاری ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) نے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے ۔
پی ٹی وی نے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور فاسٹ بولر شعیب اختر کو مجموعی طور پر 1کرور 30 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق شعیب اختر نے بتائے بغیر دبئی جاکر بھارتی کرکٹر کے ساتھ شو کیا، جس سے سرکاری ٹی وی کو نقصان ہوا ۔
نوٹس کے متن کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران شعیب اختر پی ٹی وی پر تبصرے کےلیے غیر حاضر بھی رہے۔
نوٹس کے ذریعے سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے مطالبہ کیا کہ نوٹس پیریڈ کے بغیر استعفیٰ دینے پر 3 ماہ کی تنخواہ کے مساوی 33 لاکھ روپے ادا کیے جائیں۔
سرکاری ٹی وی نے نوٹس میں کہا کہ شعیب اختر کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا ،اُس پر وہ 100 ملین روپے ادا کریں۔
دوسری طرف شعیب اختر نے بھی سرکاری ٹی وی کو جوابی نوٹس بھیجنےکےلیے وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے۔
Comments are closed.