لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑوانے کے لئے آواز اٹھانا ہوگی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوری الیکشن ہی اب واحد حل ہے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے آئینی و قانونی طور پر حکومت چلا سکیں،سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑانے کیلئے آواز اٹھانی ہوگی۔
جاگ پنجابی جاگ
تیری پگ نوں لگ گیا داغاپنے آئینی وزیراعلی کی بحالی اور اس کے دفتر سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑوانے کے لئے آواز اٹھانی ہوگی
فوری الیکشن ہی اب واحد حل ہے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے آئینی و قانونی طور پر حکومت چلا سکیں #پنجاب_پر_ڈاکو_راج_نامنظور pic.twitter.com/9ex4UA6R1E
— Omar Sarfraz Cheema (@OmarCheemaPTI) May 11, 2022
عمر سرفراز کا کہنا تھا کہ کیا برطانیہ کا وزیراعظم یا اس کا بیٹا اتنی دیدہ لیری سے غیر آئینی طور پر طاقت کے زور پر میئر لندن کے عہدے اور سرکاری دفتر پر قبضہ کر سکتا ہے ؟ پنجاب میں یہی ہو رہا ہے، جنگل کے قانون میں ہوتا ہے کہ طاقت ور آزادی سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا سکے۔
عمر سرفراز چیمہ نے بھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا دیا، جاگ پنجابی جاگ، تیری پگ نوں لگ گیا داغ ۔
Comments are closed.