اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

سرکاری میڈیا رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج دے، نگراں وزیرِ اطلاعات

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری میڈیا رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج دے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہیے، سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے ریڈیو پاکستان کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی و آئینی اختیارات کے تحت ریڈیو کے مسائل حل کریں گے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ دیے گئے وقت کو مسائل کے حل کے لیے استعمال کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات ڈیجیٹل ہونی چاہئیں، ریڈیو پاکستان دورِ جدید کے تقاضوں کو پورا کرے، یہ میرا خواب ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ریڈیو پاکستان کے معاملات کو بہتر کرنا میری ذمے داری ہے، ریڈیو پاکستان کے بورڈ کی تشکیلِ نو کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.