ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سرکاری ملازمین محنت کش مظلوم طبقے کو گمراہ کر رہے ہیں، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ملازمین کے احتجاج سے متعلق کہنا ہے کہ چند سرکاری ملازمین محنت کش مظلوم طبقے کو گمراہ کر رہے ہیں۔

جام کمال خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملازمین کا اختیار کردہ حالیہ طریقہ انتہائی نا مناسب ہے، عوامی مشکلات، کورونا وائرس اور دہشتگردی پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جام کمال نے کہا ہے کہ ملازمین کو احتجاج اور مسائل بیان کرنے کا پورا موقع دیا گیا ہے، تمام ملازمین اب اس احتجاج کو ختم کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ملازمین معاملات کمیٹی کے حوالے کر کے عوام کی خاطر نوکری شروع کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.