سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری محکموں میں حاضری کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست پر متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے۔
سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں حاضری کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 نومبر کو آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاضری کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دیا جائے۔
درخواست گزار واقف شاہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بائیو میٹرک حاضری سے گھوسٹ ملازمین کا بھی پتہ چل جائے گا۔
Comments are closed.