پنجاب کے سرکاری دفاتر میں افسران پر نظر رکھنے کے لیے نئے ویڈیو فونز نصب کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمانہ سیکرٹریز کے دفاتر میں حاضری چیک کرنے کے لیے ویڈیو ٹیلی فون کی تنصیب کی گئی ہے، ویڈیو ٹیلی فون وزیر اعلیٰ اور بیورو کریسی کے درمیان ہاٹ لائن کے طور پر کام کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری سمیت محکمانہ سیکرٹریز سے براہ راست بات کرسکیں گے، جبکہ افسران اپنے دفاتر میں موجود ہیں یا نہیں ویڈیو ٹیلی فون سے پتا چل جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے معلوم کرنا مشکل ہوتا ہے کہ افسر اپنے دفتر میں ہے یا نہیں، ویڈیو ٹیلی فون وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کےسینئر افسران کے دفاتر میں بھی لگا دیےگئے۔
Comments are closed.