جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سرکاری حج اسکیم: درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع

سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔ 

اسلام آباد سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری  اعلامیہ کے مطابق عازمینِ حج کے اصرار پر درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 10 دن کی توسیع کا اعلان کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کیے جائیں گے۔ 

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نےحجِ بدل پر 5 سالہ پابندی ختم کر دی۔ 

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والے اس سال حج درخواست دینے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔ 

اعلامیہ کے مطابق اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کرسکیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.