سینئر سرکاری عہدے داروں کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔
وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق افسران اور بیوروکریسی سے حساس معلومات کے حصول کی کوشش کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی کوشش کی گئی۔
حکومت نے سرکاری افسران کو چوکنا رہنے، ایسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے اور کابینہ ڈویژن کو اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.