بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرکاری اسکیم کے حجاج کی واپسی آج سے شروع ہو گی

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے حجاج کرام کی وطن واپسی آج رات سے شروع ہو رہی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 732 آج رات ایک بجکر 5 منٹ پر حجاز مقدس سے 324 حجاج  کو لے کر کراچی پہنچے گی۔ 

وفاقی وزیر برائے ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پہلی مرتبہ حجاج کرام کو بورڈنگ پاس ایئرپورٹ کے بجائے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہی دے دیے جائیں گے۔ اس طرح حجاج کرام کو بورڈنگ پاس کیلئے ایئرپورٹ پر لائن نہیں لگانا پڑے گی۔ 

حجاج کرام کو آسانی مہیا کرنے کیلئے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے خصوصی ہدایات دی تھیں۔ سرکاری اسکیم کے حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے نے ‘سٹی چیک ان’ نظام کے تحت بورڈنگ، ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی جاری کر دے گا۔ 

حجاج کرام کو واپسی کے سفر کیلئے 12 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے اور قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ پی آئی اے سرکاری اسکیم والے حجاج کرام کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہی بورڈنگ جاری کردے گا جس کے بعد صرف امیگریشن ایئرپورٹ پر ہو گی۔ 

سٹی چیک ان کا مقصد حجاج کرام کو سہولتیں پہنچانا اور ایئرپورٹ پر ممکنہ رش اور لمبی قطاروں کی کوفت سے بچانا ہے۔ پراجیکٹ کا آغاز وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ذاتی کاوشوں اور حجاج کو ہر ممکن آسانی فراہم کرنے کا حصہ ہے۔

پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کی 739 جدہ سے لاہور جمعرات 14 جولائی کی علی الصبح 2 بجے پہنچے گی، اسی روز پی آئی اے کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور آئیں گی۔

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہو گا جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج وطن واپس آئیں گے۔

اس سال حجاج کرام میں 17 ہزار 200 حجاج سرکاری اسکیم اور 10 ہزار 880  حجاج پرائیوٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا ہے۔

پی آئی اے کا حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.