ضلع بدین کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر کے ساتھ جھگڑا کرنے پر مرد استاد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
استانی تنجینا زہرہ، استاد مظفر کھٹی اور استاد امتیاز عمرانی کے درمیان جھگڑے کی محکمانہ تحقیقات مکمل کرلی گئی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں استاد امتیاز عمرانی کو قصوروار قرار دیا۔
سیکریٹری سندھ غلام اکبر لغاری نے استاد امتیاز عمرانی کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.