بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرکاری اسپتال میں مریضوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) اسپتال میں مریضوں سے او پی ڈی سلپ کے نام پر لاکھوں روپے کی رقم بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 بلوچستان حکومت نے صوبائی بجٹ میں او پی ڈی سلپ پر فیس ختم کردی تھی لیکن بی ایم سی میں مریضوں سے رقم وصول کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری صحت بلوچستان نے انکوائری کرنے کا اعلان کردیا۔

اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں او پی ڈی سلپ پر  پانچ، پانچ روپے وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبائی بجٹ میں او پی ڈی سلپ پر پانچ روپے کی فیس کی وصولی ختم کردی تھی، تاہم او پی ڈی فیس ختم کئے جانے کے باوجود بی ایم سی میں پچھلے چھ ماہ سے رقم وصول کی جارہی ہے۔

بی ایم سی کا عملہ او پی ڈی فیس کے نام پر پچھلے سات ماہ کے دوران لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت تمام اسپتالوں میں او پی ڈی فیس ختم کرچکا ہے، میں بی ایم سی میں او پی ڈی فیس کی وصولی کے معاملے کی انکوائری کرواؤں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.