وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں فرانسیسی سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ فرانسیسی سرمایہ کار پنجاب میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں تعلیم، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.