وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سرمائے کا کوئی مذہب، جغرافیائی حد نہیں ، سرمایہ کار کو جہاں منافع نظر آتا ہے وہاں کا رخ کرتا ہے، حکومت تاجروں کے مفاد میں اپنی معاشی پالیسیاں بہتر بنائے گی۔
کراچی میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے کئی ملکوں کی معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کیا۔
شوکت ترین کاکہنا تھا کہ بجٹ میں تاجروں کو سہولیات دی گئی ہیں، حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، میں اسٹیٹ بینک میں ملاقات کے بعد یہاں آپ کے پاس آیا ہوں۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ میں کمیٹیوں پر یقین نہیں رکھتا، آئی ایم ایف پروگرام اور مالی مسائل کے سبب ہم سارے مسائل حل نہ کرسکیں۔
شوکت ترین کاکہنا تھا کہ حکومتی معاشی پالیسیاں بہتر ہوں گی تو سرمایہ کاری ہوگی، تاجروں کو مطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، معاشی بہتری کیلئے حکومت نے مختصر اور طویل مدت منصوبے بنائے ہیں۔
Comments are closed.