بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرفراز کے بیٹے کا بین اسٹوکس کے نام پیغام

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللّٰہ نے گزشتہ روز ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرنے والے بین اسٹوکس کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت کے اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کے بیٹے عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس ہم آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بین اسٹوکس ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد منگل کو جنوبی افریقہ کے خلاف ڈرہم میں اپنے ون ڈے کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا، میں اس فارمیٹ میں 100 فیصد پرفارم نہیں کر پا رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.