سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھ کر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے معاملات میں مداخلت کی درخواست کردی۔
سرفراز نواز نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں آپ کی مدد چاہتا ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے پی سی بی میں استحکام ضروری ہے۔
سرفراز نواز نے کہا ہے کہ حال ہی میں آئی پی سی نے الیکشن کمیشن کے کچھ نوٹس بھیجے ہیں جس میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو سیاسی بنیاد پر تقرری کی وجہ سے ہٹانے کا کہا گیا ہے۔
سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ وزارت آئی پی سی اپنے ایڈیشنل سیکریٹری کو پی سی بی میں سی او او تعینات کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ذکاء اشرف پی پی پی سے رواں سال جون میں مستعفی ہو چکے ہیں۔
سرفراز نواز نے کہا ہے کہ ذکاء اشرف کی تقرری سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوئی، چیئرمین ذکاء اشرف کو ہم سب کی غیر مشروط حمایت اور اعتماد کی ضرورت ہے، امید ہے کہ آپ بہت جلد اس کا نوٹس لیں گے۔
Comments are closed.