بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

سرفراز نواز کا وزیراعظم کو خط، پی سی بی میں خراب معاملات کا ذکر

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم اور پیٹرن پی سی بی شہباز شریف کو خط لکھ کر کرکٹ بورڈ میں معاملات خراب ہونے کا ذکر کیا ہے۔

سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے جانے والے نجم سیٹھی اب بھی کرکٹ بورڈ کے معاملات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، یہ بات بین الاقوامی سطح پر بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ اندرونی سیاست ہو رہی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا ہے کہ بورڈ میں تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم اور کابینہ نے مشترکہ طور پر کیا جو سابق عہدیداران نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کو ہضم نہیں ہو رہا۔

سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ پی سی بی منیجمنٹ کے لیے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خط میں یہ بھی کہا کہ پیٹرن آپ کے معاملات دیکھنے سے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹس کے معاملات اچھے انداز میں ہوں گے۔

سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن کے لیے کیش ایوارڈ کا اعلان قابل ستائش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.