up personals tina ting free chat websites for singles download usa dating site cupid canada how to take care of siberian husky in the philippines online sexy girl

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرفراز نواز کا رمیز راجا پر بھارت نواز ہونے کا الزام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ان پر بھارت نواز ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

سرفراز نواز نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نواز رمیز راجہ کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانا کسی طور پر بھی درست نہیں ہوگا، انہوں نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ احسان مانی کو بطور چیئرمین عمران خان کی بات مانتے ہوئے ورلڈ کپ تک اپنے عہدے پر کام کرنا چاہیے تھا۔

سرفراز نواز کا مزید کہنا تھا کہ ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے موزوں امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.