سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا، خط کی کاپی وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کو بھی بھجوائی ہے۔
خط کے متن میں سرفراز نواز نے کہا کہ نجم سیٹھی کے ساتھی اتحادی جماعتوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب تک نجم سیٹھی اقتدار میں تھے پیپلز پارٹی نے کسی معاملے میں دخل اندازی نہیں کی۔
خط کہا گیا کہ آصف زرداری کا ذکا اشرف کو چیئرمین کےلیے نامزد کرنا بہترین فیصلہ ہے، ذکا اشرف کےخلاف بلاوجہ عدالت میں مقدمات بنوائے گئے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ذکا اشرف کے آنے سے پاکستان میں کھیل میں بہتری آئے گی۔
سرفراز نواز نے اپنے خط میں کہا کہ سابق مینجمنٹ کمیٹی کے کچھ ممبرز نجم سیٹھی کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں، اسلام آباد کے ایک آرگنائزر چیئرمین کا انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
متن میں تحریر کیا گیا کہ نجم سیٹھی کے بعد ذکا اشرف کو چیئرمین بنانا وزیراعظم کا فیصلہ ہے، جس کا احترام کرنا ہوگا۔ ذکا اشرف وزیراعظم کی نامزدگی ہیں جس کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔
Comments are closed.